Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی بات کرتی ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی بات کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولرائزیشن کے خاتمے کے لیے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کامیاب ہوکر تمام سیاسی پارٹیوں کو میز پر لائے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ گالم گلوچ اور تشدد موجودہ انتشار اور تقسیم کی وجہ ہے، نفرتوں کا خاتمہ ممکن بناکر مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران پارٹیوں نے سیاسی و معاشرتی تقسیم بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، آبادی اضافہ کے پیش نظر ملک کو 40سالہ معاشی منصوبہ کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی فلسطین کی آزادی کی بات کرتی ہے جبکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کی بات کرتی ہے، نواز شریف اور زرداری سے پوچھیں آپ نے اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے الیکشن منشور میں طویل مدتی منصوبہ کے بنیادی نکات وضح کیے ہیں ، منتخب ہوکر منشور پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version