Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک چین تعلقات دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کے لیے اہم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین  ہر موسم کے اسٹریجٹک پارٹنر ہیں، علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کے لیے اہم ہیں، علاقائی امن واستحکام کے لیے یہ تعلقات  اہمیت کےحامل ہیں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version