8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف آج لاہور میں این اے 123میں 31پوائنٹس کا دورہ کریں گے، شہبازشریف این اے 124کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف 23 جنوری کو احمد پور شرقیہ میں اہم مقامات پر ریلی سے خطاب کریں گے، شہبازشریف 25جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گےاور منڈی بہاؤالدین میں مختلف مقامات پر ریلی سے خطاب کریں گے۔
سابق وزیر اعظم شہبازشریف 27 جنوری کو راولپنڈی کا دورہ کریں گے، وہ 29جنوری کو راجن پور جائیں گے، الیکشن مہم کے دوران شہبازشریف راجن پور کے علاقوں کا دورہ کریں گے اور مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔
پارٹی صدر شہبازشریف 30جنوری کو لاہور میں رانا مشہود کے حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پارٹی رہنما رانا مشہود نے 30جنوری کو لاہور میں ہونے والے جلسہ کےلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ملتان میں الیکشن مہم کے سلسلے میں شہبازشریف 2فروری کو ملتان روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسہ اور ریلی کےلئے شیڈول مکمل کر لیا۔
علاوہ ازیں ن لیگ کے صدر شہباز شریف 3فروری کو گوجرانوالہ جائیں گے، شہبازشریف 3فروری کو نہ صرف گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے بلکہ مختلفُ علاقوں میں ریلی بھی نکالیں گے۔
