کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب ایک اپارٹمنٹ سے 5 لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک اپارٹمنٹ میں ملزم نے بستر پر 3 بچوں اور بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔
لاشوں کے قریب سے متوفی احسن رضا کا مبینہ خط ملا جس میں متوفی نے بیوی اور بچوں کا قتل اور اس کے بعد خودکشی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے جائےوقوعہ سے 30 بور کا پستول اور خول بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس واقعے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے جبکہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ملزم بےروزگار تھا۔
لاشیں قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
