جیل سے ہزاروں قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار قیدی عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے فراہم کردہ حق پر جیلوں میں آگاہی مہم چلائی گئی جس کے دوران قیدیوں کو ان کے حق کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔
قیدیوں کو درخواست فارم بھرنا بھی سکھایا گیا جس کے بعد جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں نے درخواست فارم جمع کرائے۔
جیل انتظامیہ نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیں۔
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار ہے جبکہ کراچی کی جیلوں میں 13 ہزار کے قریب ملزمان قید ہیں۔
