Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ اور190ملین پاؤنڈکیس؛ بانی پی ٹی آئی کاضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دائرکی گئیں۔

دائردرخواست میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اورکیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظورکرنے کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کردی تھی۔

درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر فریق ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version