پاکستان تلِ کی کاشت میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے برآمد کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق پاکستان تِل برآمد کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے، سال 2023 میں تِل کی برآمدات 407 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں تِل کی برآمدات 89.320 ملین ڈالر تھیں جب کہ پاکستان سے تِل کی 80 فیصد سے زیادہ برآمدات چین کو ہوئیں۔
وزارت نے بتایا کہ سال 2019 تک ملک میں تِل کی کاشت 18 ہزار ہیکٹر تھیں، سال 2023 تک کاشت بڑھ کر 1 لاکھ 35 ہزار600 ہیکٹر تک پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تَل کی پیداوار میں 69 ہزار 600 ٹن تک اضافہ ہوا جب کہ ملک میں تَل کی مجموعی پیداوار میں 187 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔۔
وزارت نے مزید بتایا کہ نیشنل آئل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام کے تحت تِل کی کاشت میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی اور تِل پاکستان کے زرعی پورٹ فولیو میں ایک اہم کیش کراپ بن گیا۔
