امریکہ نے مہرگڑھ عجائب گھر کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ایمبیسڈرز فنڈ برائے تحفظ ثقافت کا آغاز ہو گیا۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے فنڈ کا اجرا کیا۔
فنڈ کے تحت مہرگڑھ کی تہذیب کے آثار کے تحفظ کے لئے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔
