نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے کویتی کمپنی اینرٹیک کے سی ای او کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اینرٹیک جیسی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔
