Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاورمیں شدید دھند کا راج؛ تین پروازیں منسوخ

پشاوراور گردو نواح میں شدید دھند پڑنے سے پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج  ہے جس کے باعث حد نظر سو میٹر سے بھی کم رہ گئی۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دھند کے باعث باچا خان ائیر پورٹ سے پروازوں کا شیڈول متاثرہونے پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی ائرلائن کی چار پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، نجی ائیر لائن شارجہ کی فلائٹ چار بجے آنی تھی تاخیر کا شکار ہے اب سوا دو بجے آئے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ایک اور نجی ائیر لائن کی پرواز جو دوبئی سے ساڑھے سات بجے صبح آنی تھی اب سوا گیارہ بجے پہنچے گی۔ پی آئی اے کی شارجہ، دوبئی، دوحا اورابوظہبی کی فلائٹ اسلام آباد اتریں گی۔ اس کے علاوہ ایک اور نجی ائیر لائن کی جدہ کی پرواز بھی اسلام آباد اترے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version