Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ خاور پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے الیکشن کمشنر  شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق   سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ اور پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے چیئرمین پی سی بی کے اختیارات سنبھال لیے ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے 23 جنوری 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق اور پی سی بی کے آئین کے آرٹیکل 7(2) کے مطابق الیکشن کمشنر کو چیئرمین پی سی بی کے اختیارات حاصل ہیں۔

قائم مقام چیئرمین  پی سی بی  شاہ خاور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی کے سرپرست انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میری بنیادی ذمہ داری ہوگی کہ جلد از جلد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب آزادانہ اور شفاف طریقے سے کرایا جائے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی  ذکاء اشرف نے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد 20 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version