پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ اور پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے چیئرمین پی سی بی کے اختیارات سنبھال لیے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے 23 جنوری 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق اور پی سی بی کے آئین کے آرٹیکل 7(2) کے مطابق الیکشن کمشنر کو چیئرمین پی سی بی کے اختیارات حاصل ہیں۔
Mr Shah Khawar, Advocate of the Supreme Court of Pakistan and the Election Commissioner of PCB, has assumed charge as Chairman PCB.
Read more ➡️ https://t.co/9g3l0pRMrK pic.twitter.com/wYSy2sx66x
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2024
قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی کے سرپرست انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری بنیادی ذمہ داری ہوگی کہ جلد از جلد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب آزادانہ اور شفاف طریقے سے کرایا جائے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد 20 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
