پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پشاور کے مختلف حلقوں پر امیدواروں نے پارٹی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔
ڈی آئی خان اور پشاور میں متعدد امیدواروں اور مقامی قیادت کو نوٹسز جاری کردیئے گئے جبکہ پی کے 7 سوات سے انتخابات لڑنے والے ارشد حسین کو نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پی کے 6 سوات پر محمد ذاہد کو کاغذات واپس لینے اور پارٹی کے نامزد ازاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی کے 6 سعد خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کاغذات واپس لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔
چئیرمین تحصیل میریان پیر کمال شاہ کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شاہ محمد کے خلاف انتخابی مہم چلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
پی کے 102 پر ممیز اللہ کو پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار عدنان خان کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ این اے 39 پر اسفندیار خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار نسیم علی شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
