Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنے نانا کی طرح پاکستان کا نام روشن کیا، بلاول بھٹو نے بحیثیت وزیر خارجہ بہترین خارجہ پالیسی دی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی کو فالو کیا یہ ہماری غلطی تھی ، مسلم لیگ ن نے ہم پر طنز بھی کئے جس سے ہمارے لوگ ناراض ہونے، مسلم لیگ ن کے روئیے کے سبب پی پی کے لوگ پی ٹی آئی میں چلے گئے لیکن اب یہ لوگ واپس پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اب پنجاب میں کھڑی ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، اب پی پی میں واپس آنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ن لیگ کی غلط پالیسی کو اُجاگر کریں۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیڈر سچ نہیں بولے گا تو وہ گیدڑ ہوتا ہے، ہم نے خواتین کی تعلیم کو ترجیح دی، ہم نے وعدہ نہیں کیا پھر بھی ہم تیس لاکھ گھر دے رہے ہیں، گھروں کی تیاری جاری ہے، رواں سال تیس ہزار گھر بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے جبکہ 400 ایکڑ پر روہڑی میں اکنامک زون منظور کر لیا گیا ہے، ہزاروں کی تعداد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کبھی جھوٹ نہیں بولا، کبھی منافقت نہیں کی۔ آپ کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے،8 تاریخ کو الیکشن ہیں، یہ الیکشن عوام کو اپنے لیے لڑنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version