Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کے بعد آزاد امیدوار پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، منظور وسان کا دعویٰ

پی پی رہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے بعد زیادہ تر آزاد امیدوار پیپلزپارٹی کا حصہ بن جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر  رہنما منظور وسان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جیتنے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں کے پیپزپارٹی میں شمولیت کا خواب دیکھ لیا۔

ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے  اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اگر وہ باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version