Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں کو پراپیگنڈا کا شکار ہونے کے بجائے ریاستی اداروں سے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پراپیگنڈا کا شکار ہونے کے بجائے ریاستی اداروں سے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بے مثال قربانیوں کے ساتھ بحیثیت قوم دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بر سر پیکار ہونے پر سیکیورٹی فورسز کے پیشہ ورانہ مہارت کی ستائش کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کی حمایت اور مدد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں تھی، بحیثیت قوم پاکستان کے خلاف مکروہ پروپیگنڈہ کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنے کی ضرورت ہے، اس بڑھتے قومی سلامتی کے خطرے کے خلاف نوجوان ایک تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version