Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی (ن) لیگی رہنماؤں کو انتخابی مہم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے (ن) لیگی رہنماؤں کو انتخابی مہم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور ن لیگ الیکشن سیل کے چئیرمین اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پارٹی کی سینئر رہنما بیگم عشرت اشرف اور پرویز رشید نے بھی شرکت کی۔

پارٹی کی سینئرنائب صدراورچیف آرگنائزر بھی اجلاس میں شامل تھے۔

اجلاس میں آئندہ ماہ ہونے والے قومی انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے مختلف امورپرغورکیا گیا۔

اجلاس میں رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version