Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اپیکس کمیٹی اجلاس، الیکشن میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

پنجاب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب، کور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمشنر پنجاب، سیکریٹری داخلہ و دیگر حکام نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی اور بیلٹ پیپرز کی محفوظ نقل و حمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے، انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ الیکشن ڈے پر اسلحے کی نمائش، نقل وحمل پر پابندی، سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ، گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے جلوس جھنڈے اور بینرز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پولیس، انتظامیہ کی رہنمائی کیلئے چیک لسٹ، ہینڈبک مہیا کر دی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے اشتراک کار کو مثالی بنایا جائے گا۔

کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ مختلف محکموں کے تعاون سے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی پر پورا فوکس ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version