Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے نگران وزیر برائے تحفظ خوراک کی ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے نگران وزیر برائے تحفظ خوراک کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گندم سبسڈی سمیت زرعی اجناس میں خودکفیل بنانے کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر سالانہ 16 لاکھ بوری سبسڈائزڈ گندم کا مطالبہ کر دیا۔

نگران وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو سالانہ 16 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ جی بی نے 100 فیصد مقامی گندم کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

جی بی کو 100 فیصد مقامی گندم کی فراہمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version