Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے”تاجر دوست”موبائل ایپ تیار

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آرالیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم متعارف کرائے گا۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے “تاجر دوست” موبائل ایپ تیار کی، ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ دوست ایپ میں کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا، دکانداروں کیلئے سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جو ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگا کر 100 ارب روپے ریونیو متوقع ہے، دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کیلئے اسیکم میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ملک بھر کی 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کی گئی ہے، ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریبا 300 سو ارب سے زائد آمدن متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کرے گا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version