Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موروثی سیاستدانوں کا سورج 8 فروری کو غروب ہوگا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ موروثی سیاستدانوں کا سورج 8 فروری کو غروب ہوگا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ڈگر تحصیل کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ذاتی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ ہوگا اور ہم کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتساب کریں گے۔

قومی اسمبلی این اے 10 سے پی ٹی آئی امیدوار بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہمارے چیئرمین تھا ہے اور رہے گا، ہم نے اپنے امیدواروں کے نامزدگی کا اعلان کیا اور جس نے ہمارا سخت وقت میں ساتھ دیا، وہی پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب امیدوار کوئی خرید نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد نہیں بلکہ نامزد امیدوار ہیں، باقی پارٹیاں عوام پر سیاست کرتے ہیں اور ہم سیاست عوام کے خاطر کرتے ہیں، موروثی سیاستدانوں کا سورج 8 فروری کو غروب ہوگا لہذا ورکرز اپنے نشانات پہچانے، الیکشن والے دن اپنے ووٹ کیسی کو چوری نہ کرنے دینا، الیکشن کے دن صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف 8 فروری کو دوبارہ لندن کیلئے اپنے فلائٹ کا بندوست کریں، بلاول کی تربیت خرید وفروخت کے لیے کی گئی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہے ہیں، قرآن پاک پر پی ٹی آئی امیدوار کو خلف لینے کا کوئی ہدایات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود وزیراعظم کے نام کا انتخاب کریں گے اگر ہم اکثریت میں آگئے ، تحریک انصاف پاکستان کے عوام کا نظریہ بن گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا نظریہ یہ ہے کہ تمام لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوں، دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو عوام سے منفی نہیں کرسکتی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام صبر و تحمل کا برداشت کرکے 8 فروری کو عمران خان کا آواز بنے، ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے لیکن عدلیہ اور اداروں سے گلہ اور شکایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سیز فائر ختم ہونا چاہیے یہ جھگڑا ختم ہونا چاہیے، جس نے بھی شطرنج کی طرح حکومتیں بنائی ہیں تو ملک میں تباہی ہوئی ہے، سب سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو عوام کا راستہ نہ روکے اور عوام کو رائے دہی استعمال کرنے دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تمام میڈیا کے سامنے 4 روز سے مسلسل انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل جاری رکھا جس کے باوجود تسلیم نہیں کیا، پی پی پی کے زرداری اور مسلم لیگ ن پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے نتیجہ میں انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا، عدالت سے درخواست کرکے دوبارہ بلا حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version