پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کیماڑی کے عوام نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں این اے 243 کیماڑی میں ریلی بھی نکالی گئی۔ کارکنان نے آصفہ بھٹو زرداری کا کیماڑی پہنچنے پر استقبال کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کیماڑی میں استقبال کرنے والی عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیر کے نشان کو کیماڑی کے عوام ووٹ دے گا، 8 فروری ہر جگہ بھٹو بھٹو ہوگی، کیماڑی کے عوام نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔
آصفہ بھٹوزرداری نے استقبال کے لیے آنے والی عورتوں اور بچوں کے لیے ہاتھوں سے دل بنایا۔ انہوں نے کارکنوں کے نعروں کے جواب دیے اور خود بھی نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ٹھپہ پہ ٹھپہ تیر پر ٹھپہ لگانا ہے، کیماڑی کے عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔
اس دوران ضلع کیماڑی اور ضلع ویسٹ کے پیپلز پارٹی نامزد امیدوار بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ ہیں، آصفہ بھٹو پیپلز پارٹی کا الیکشن منشور عوام تک پہنچائیں گی۔
آصفہ بھٹو زرداری ضلع کیماڑی اور ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی جب کہ وہ عوام سے خطاب بھی کریں گی۔
