پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی اکثریت ایک شخص کو چوتھی بار وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پاراٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ ملک کی اکثریت ایک شخص کو چوتھی بار وزیر اعظم بنتا نہیں دیکھنا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چوتھی بار وزیراعظم بن گئے تو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، اگر وہ چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ملک کیسے چلےگا، آپ نے سوچ سمجھ کر اپنےووٹ کا فیصلہ کرنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی صورت میں وزیراعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی والے بغیر تیاری کے عدالت چلے جاتے ہیں، انکو نشان نہیں ملا تو یہ ان کے اپنے لوگوں کا قصور ہے کسی اور کا نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ آپ نے اپنی ناکامی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔
ایک جماعت نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھول کر پرانی سیاست اپنائی ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر ووٹ لگا کر سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں، ہم واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چل سکتی ہے، کوئی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے ان کی غلط فہمی ہے، انکو سمجھ نہیں آتا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ہمارا معاہدہ بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے۔
نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے ہمارا نقصان ہوا، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے، دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں شہید بے نظیر بھٹو نے آخری تقریرکی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ پہنچا ہوں کیونکہ ایک بار پھر ملک خطرے میں ہے، ایک طرف معاشی اور دوسری طرف جمہوری بحران ہے۔
