Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب تومخالف بھی مان رہے ہیں کہ حکومت ن لیگ کی آئے گی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اب تو مخالف بھی مان رہے ہیں کہ حکومت ن لیگ کی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ظفر وال میں حلقہ این سے 75 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تو مخالف بھی مان رہے ہیں کہ حکومت ن لیگ کی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار آپ سے ووٹ لے کر آپ کے ووٹوں کا سودا کریں گے۔

9 مئی کو ایک انتشاری جماعت نے قائد اعظم کے گھرکو جلایا، :شہیدوں کی یادگاروں پرحملہ کیا گیا۔ احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ جتھے نے وہ کام کیا جو بھارت بھی آج تک نہیں کر سکا ہے، آج وہ شخص جیل میں اپنے کئے کی سزا کاٹ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version