Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

ن لیگ ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی گئی۔ 

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا جبکہ صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

وکیل ملزمہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس نئے مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی آفس کو جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرعبد الجبارڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ جیسے جیسے شواہد سامنے آ رہے ہیں ملزمان کو دیگر مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو فسادات پر اکسایا، ملزمہ نے خود بھی پٹرول ںم پھینکے۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version