کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تین تلوار سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تین تلوار پر تحریک انصاف کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 15 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کی جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور پولیس کے روکنے پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں ایس ایچ او بوٹ بیسن سمیت دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مشتعل کارکنان نے کارِ سرکار میں مداخلت کی، ملزمان کے خلاف فریئر تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
