Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پنجاب الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے تعاون کرے گی، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئےممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے حکومت پنجاب کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version