الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کل الیکشن کمیشن آفس میں منعقد ہو گا جس میں تینوں قومی پرنٹنگ پریس کے ایم ڈیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت تقریباً مکمل کی جا چکی ہے، کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنی پڑ رہی ہے، اس مرحلے پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
2018 کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا، اس مرتبہ 2170 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہو رہا ہے، دوبارہ چھپائی کے لیے درکار کاغذ کی اس مرحلہ پر بروقت دستیابی اور چھپائی ایک بڑا چیلنج ہے۔
ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو تمام حلقوں کے بعد بچ جانے والے کاغذ کی دستیابی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تینوں قومی پرنٹنگ پریس کے ایم ڈیز سے پوچھا جائے گا کہ اس مرحلے پر کیا دوبارہ طباعت کر سکتے ہیں یا نہیں۔
