الیکشن 2024 میں پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تمام پریزائیڈنگ افسران کو 7 سے 9 فروری تک مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
پریزائیڈنگ افسران موقع پر ہی ٹرائل کر سکیں گے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن169،171اور174 کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔
ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
