Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار نے انٹرنیٹ کی بندش کو کشمیریوں کے خلاف نیا ہتھیار بنالیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ کی بندش جاری ہے جب کہ 2018 سے اب تک مودی سرکار کی جانب سے 418 مرتبہ انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروسز معطل کی جاچکی ہیں۔

05 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسز 05 فروری 2020 تک معطل کردی گئی تھیں۔

ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش دنیا بھر میں طویل ترین بندش ہے، بین الاقوامی وائر سروس رائٹرز کے مطابق 18 مہینوں تک جاری انٹرنیٹ کی بندش میں کشمیریوں کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا تھا۔

وائس آف امریکہ کی 11 فروری 2021 کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی انٹرنیٹ بندش میں کشمیر سر فہرست ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں سے بھارت ذرائع ابلاغ کی بندش میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے، 2022 میں دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی 187 بندشیوں میں سے 84 بھارت میں اور 49 کشمیر میں ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں