امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر مالیت کے ڈرون بیچنے سے انکار کردیا۔
جون 2023 کے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31 ’ایم کیو نائن اے‘ سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون بھارت کو فراہم کرنے تھے۔
امریکہ نے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کردی۔
امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی معنی خیز تحقیقات کروائی جائیں۔
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی تب تک بھارت کو ڈرون فروخت نہیں کریں گے۔
3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں بھارتی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ بھارتی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔
جون 2023 میں بھارتی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے امریکہ اور بھارت کے مابین ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ پنوں کے قتل کی کوشش پر غصے کی وجہ سے یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ہے۔
امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا ہے۔
نومبر 2023 میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔




















