Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا امریکہ کو بھر پور جواب دینے کا اعلان

ایران نے امریکہ کو کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں  بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر  نے کہا کہ حملوں کی صورت میں  دشمنوں کو سخت جواب دینا ایران کی  بنیادی پالیسی ہے۔

ایرانی سفیر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب دنیا ایران سے منسلک عراقی گروپوں کے اردن میں ڈرون حملے پر امریکی ردعمل کا انتظار کر رہی ہے جس میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

امریکی صدر نے دو روز قبل کہا تھا کہ انہوں نے  فیصلہ کیا ہے کہ جواب کیسے دیا جائے، لیکن مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس حوالے سے ایرانی فوج کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے بھی کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب  دیا جائے گا۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہمیں امریکی حکام کی طرف سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، ہم انہیں بتاتے چلیں کہ وہ پہلے ہی ہمارا امتحان لے  چکے ہیں اور اب ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں، کسی بھی دھمکی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version