سپریم کورٹ نے این اے168 کے امیدوارمحمدعدنان کی اپیلیں غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 168 سے امیدوار محمد عدنان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
محمد عدنان صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 253 اور 254 سے بھی امیدوار تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی پرکیا اعتراض تھا؟
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اعتراض تھا کہ محمد عدنان کی عمر 25 سال سے کم ہے، انتخابات لڑنے کیلئے عمر کی حد 25 سال مقرر ہے، یونین کونسل میں محمد عدنان کی تاریخ پیدائش 1997 کی ہے۔
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تاریخ پیدائش سال 2000 کی ہے، جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائے جانے والے بیان حلفی طلب کرلیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بیان حلفی کی ایک کاپی ہو تو مقدمات سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
