ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت انتخابات کے آزادانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انتخابات سے قبل نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی زیر صدارت بلوچستان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، عوام بلاخوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
نگران وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اور بھر پور تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انتخابات کیلئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
