Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے 6 فروری تک لگانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے 6 فروری تک لگانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمشنر ملتان اور آر پی او ملتان نے عام انتخابات کے لئے انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ عام انتخابات کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ووٹرز کے لئے پر امن ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنایا جائے، بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا ہمارا فرض ہے، ہر قیمت پر نبھائیں گے، کسی بھی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version