Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر میں ناقابل شناخت 2943 لاشیں برآمد

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 55 گاؤں سے ناقابل شناخت 2943 لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔

انگانہ چیٹرجی نے 2012 میں بانڈی پورہ، بارمولہ اور ضلع کوٹورا میں 2700 اجتماعی قبروں کی نشاندہی کی تھی جب کہ کشمیر کے 55 گاوٴں میں اجتماعی قبروں سے 2943 لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جن میں سے 80 فیصد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایسوی ایشن آف پیرینٹ ڈسپلاسیٹ پرسن کے مطابق 1989 سے 800 کشمیری لاپتا ہیں، 2011 میں ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی سرکار کو اجتماعی قبروں اور ناقابل شناخت لاشوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

کشمیر ہیومن رائٹس واچ نے چار اضلاع میں 2730 لاشوں کی اجتماعی قبروں کا سراغ لگایا، ستمبر 2006 کی ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت ان الزامات کی تحقیقات سے مسلسل فرار ہے۔

جولائی 2008 میں یورپی پارلیمنٹ نے کشمیر میں اجتماعی قبروں کی قرارداد پاس کی، قرارداد میں بھارتی حکومت سے اجتماعی قبروں کی آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح ہے کہ بھارت نے تشدد کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو 1993 سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version