مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاست میں اختلافات کو ختم کرنا چاہئے، 4 سال میں بہت نفرت پھیلائی گئی۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلافات کو ختم کرنا چاہئے، 4 سال میں بہت نفرت پھیلائی گئی، نفرت نہیں محبت سے سوچ کو بدلا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حرکتوں کی سزاقوم کیوں بھگتے، بانی پی ٹی آئی نے اپنےکارکنوں کی جو ٹریننگ کی اس کو پیچھےلےجانا ہوگا، انسانوں کے ماحول میں جنگل کاقانون نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نےاقتدارسےمحرومی پراداروں کوچیلنج کیا، پی ٹی آئی نےسیاست میں تشدد کا راستہ دکھایا، چارسال میں بہت بربادی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں میں صرف نفرت پیدا کی لیکن نفرت کو محبت سےبدلاجاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےفوج کو براہ راست چیلنج کیا، پی ٹی آئی کو ہار نظرآرہی ہےاسی لیے واویلامچارہے ہیں، کوئی بھی بےلگام چیز قوم کیلئےٹھیک نہیں۔
الیکشن نتائج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ایسا وقت آئے کہ نتائج کو تسلیم کیا جائے، ماضی میں الیکشن پردھاندلی سےمتعلق بہت کہانیاں سنیں، 34 پنچر اور چار حلقوں کے مطالبات بھی دیکھے لیکن سب کو مل کر ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہئے، سب کی کوشش ہےمعاملات ٹھیک کریں،نئے دور کا آغاز ہو۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کا ووٹرز وہ لےجائیں گے اور ان کا خیال ہے آزادامیدوار وں کو وہ لے جائیں گے ، بلاول کے ورثے میں میثاق جمہوریت ہے۔
