Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے سیاست میں تشدد کا راستہ دکھایا ، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں تشدد کا راستہ دکھایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں بہت بربادی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نےکارکنوں میں صرف نفرت پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے اقتدار سے محرومی پر اداروں کو چیلنج کیا، پی ٹی آئی نے سیاست میں تشدد کا راستہ دکھایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی بے لگام چیز قوم کیلئے ٹھیک نہیں، نفرت کو محبت سے بدلا جاسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی نفرت کی سزا قوم کو نہیں بھگتنی چاہئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے وہ وقت آئےکہ الیکشن کو تسلیم کیا جائے، ماضی میں الیکشن پر دھاندلی سے متعلق بہت کہانیاں سنیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سب کی کوشش ہے معاملات ٹھیک کریں اور نئے دور کا آغاز ہو، بلاول سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کا ووٹرز وہ لے جائیں گے جبکہ بلاول کے ورثے میں میثاق جمہوریت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version