چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چوتھی بار سازش کو روکنا چاہتے ہیں تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں آپ نے مجھ پر اعتماد کرکےپیپلزپارٹی کو جتوایا،عوام نے میئر جیالا منتخب کروایا،حیدرآبادکے عوام تشددکی سیاست دیکھتےآرہےہیں مگر ابھی تک کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا،خوشی ہےاپنے حیدرآباد کے لوگوں میں موجود ہوں
بلاول بھٹو نے کہا کہ 300یونٹ مفت بجلی سولر کے ذریعےفراہم کریں گے، خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے،اگرمجھےوزیراعظم بناتےہیں توتمام 10نکات پر عمل کروں گا،پاکستان کے عوام کی آمدنی دوگنی کرکے دکھاؤں گا،ایک جماعت حیدرآبادمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہے،جوجماعتیں ہمارامقابلہ کرناچاہتی ہیں ان کاماضی عوام جانتےہیں،
آپ نےووٹ کی طاقت سےنفرت اورتقسیم کی سیاست کودفن کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا طرز سیاست آپ جانتے اورپہچانتےہیں،ہمارےمخالف نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنا جانتے ہیں،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں گے، اگرمجھےوزیراعظم بناتےہیں توتمام 10نکات پر عمل کروں گا،پاکستان کے عوام کی آمدنی دوگنی کرکے دکھاؤں گا،300یونٹ مفت بجلی سولر کے ذریعےفراہم کریں گے، خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے،عوام کومتحدکرکے مسائل کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں،عوام کو 30لاکھ گھر بنا کر دوں گا،صحت اور تعلیم کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کو عوام کی فکر نہیں چوتھی بارکرسی پر بیٹھنےکی فکر ہے،وہ آپ کے مسائل،دکھ اور مشکلات نہیں سمجھتے، مگر ہم بی آئی ایس پی میں اضافہ اورخواتین کوبلا سود قرضے دیں گے،وفاقی حکومت بنتی ہے تونوجوانوں کویوتھ کارڈفراہم کروں گا،مزدور محنت کش کو بینظیرمزدورکارڈ دوں گا، چوتھی باروزیراعظم کی سازش کوروکناچاہتےہیں تو تیر پر ٹھپہ لگائیں،شیر کا راستہ روکنا چاہتے ہیں توتیر پر ٹھپہ لگائیں،وفاق کی17وزارتوں پر 300ار ب خرچ ہورہےہیں،17وزارتیں بند کرکےیہ پیسہ عوام پر خرچ کروں گا،مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہے، پتنگ کو کاٹ دیں تیر پر مہر لگائیں۔
