Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل کس میدان میں کھیلا جائے گا؟

فیفاورلڈکپ 2026 کے فائنل کے میدان کا فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیفا کی جانب سے آئندہ ٹورنامنٹ کے مقام کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم  کی 2026 کے ورلڈ کپ فائنل کے مقام کے طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔

امریکہ میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ آئندہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

امریکہ نے آخری بار 1994 میں اس ٹورنامنٹ  کی میزبانی کی تھی جبکہ 1970 کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہوگا جب میکسیکو میزبانی کے فرائض سرانجام  دے گا۔

میٹ لائف اسٹیڈیم  این ایف ایل فرنچائزز نیویارک جائنٹس اور نیویارک جیٹس  کا ہوم گراؤنڈ ہے اور اس میں 82 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کا افتتاحی میچ ایزٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں 1986 میں ڈیاگو میرا ڈونا کی قیادت میں ارجنٹینا نے ورلڈکپ جیتا تھا۔

ایونٹ کا آغاز 11 جون 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو  کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے مین راؤنڈ میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور یہ ایونٹ   39 روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version