Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کے تمام انتظامات مکمل؛ وزیراعلیٰ سندھ کا تیاریوں سے متعلق جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر ڈویژن میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق جائزہ لیا ہے۔

کمشنر سکھر کی جانب سے وزیراعلیٰ  سندھ کو بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ سکھر ڈویژن گھوٹکی، سکھر اور خیرپور تین اضلاع پر مشتمل ہے، ضلع گھوٹکی میں دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر مقابلہ ہوگا جبکہ ضلع سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر امیدوار اتریں گے، ضلع گھوٹکی میں تین قومی اور چھ صوبائی نشستوں پر انتخابات ہونگے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 3040256 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، گھوٹکی 856987، سکھر 823444 اور خیرپور 1359825 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ ڈویژن میں کل 2277 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ گھوٹکی میں 728، سکھر میں 643 اور خیرپور میں 906 پولنگ اسٹیشنز ہیں، گھوٹکی میں 260 نارمل، 261 حساس اور 207 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ 257 نارمل ، 220 حساس اور 166 انتہائی حساس پولنگ سینٹرز ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر سکھر کا کہنا تھا کہ خیرپور میں 105 نارمل، 428 حساس اور 373 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں، ضلع میں 552 رینجرز ، 332 پاک آرمی اور 3290 پولیس اہلکارز تعینات ہونگے جبکہ خیرپور میں 1812 رینجرز، 1812 پاک آرمی اور 5171 پولیس اہلکارز ڈیوٹی دیں گے، گھوٹکی میں 1403 رینجرز، 300 پاک آرمی اور 3794 پولیس کے نوجوان تعینات ہونگے۔

کمشنر سکھر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کیا جارہا ہے، ڈویژن میں پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے جبکہ آر او اور کیمپ آفس پر سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، سیکیورٹی پلان بن چکا جبکہ  ٹرانسپورٹیشن پلان پر کام چل رہا ہے۔

ڈویژن میں عام انتخابات 2024 کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن پر 7 قومی اور 14 صوبائی نشستوں پر 262 امیدوارو مقابلے میں اتریں گے۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ڈویژن میں 746 انتہائی حساس، 909 حساس جبکہ 622 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں، ضلع سکھر کے 643 پولنگ اسٹیشنز کیلئے 3290 اہلکارز ڈیوٹی دیں گے، ضلع خیرپور کے 906 پولنگ اسٹیشنز پر 5171 اہلکارز تعینات ہونگے جبکہ ضلع گھوٹکی کے 728 پولنگ اسٹیشنز پر 3794 اہلکارز تعینات ہونگے۔

ڈی آئی جی سکھر نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈویژن کے مجموعی 12255 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5222 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں، ڈویژن کے جس حلقے میں بھی نفری کی کمی کا سامنہ تھا اسکو پورا کردیا گیا ہے۔ڈویژن میں 138 مقامات پر پریشان کن حالات ہوسکتے ہیں ، سکھر ڈویژن میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی کیلئے کل 17841 عملہ تعینات کیا گیا ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 90 گاڑیوں کے ساتھ 4327 رینجرز اہکارز گشت پر ہونگے جبکہ حساس و انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک آرمی کے 2914 اہلکارز ڈیوٹی دینگے۔

سکھر ڈویزن میں انتخابات کے تمام انتظامات مکمل

عام انتخابات 2024 کے لیے سکھر ڈویژن میں انتظامات، امن و امان، مسائل کے حل کے لیے بہتر روابط اور نگرانی، پولنگ سٹیشنوں تک عملے اور سامان کی رسائی، واپسی سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

محکمہ اطلاعات سکھر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق انتخابات کی تیاریون کے سلسلے میں اعلیٰ سطحئ اجلاس کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن سطح پر انتظامی افسران پر مشتمل کمیٹی اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ عام انتخابات سے قبل، انتخابات کے روز اور بعد ازاں تمام امور پر عملی اقدامات کو بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version