Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ملک بھر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی، ملازمین نے محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس اہم ذمہ داری کی تکمیل مکمل کر لی پے، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے، اس عمل میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تعداد لکھی جا رہی ہے، یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں شامل کرتا ہے، اس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز حمتی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version