چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سٹریٹجک، سکیورٹی امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دوسری ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شو کے دوران الفتح ٹو میزائل کا بھی افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز سے بھی ملاقات کی۔
