وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے لیے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، وزارت پٹرولیم کی سوئی ڈویلپمنٹ کے لیے دوبارہ گرانٹ کی سمری، وزارت میری ٹائم کی فشری کے لیے کوالٹی سرٹیفیکیٹس کی سمری منظور کر لی گئی۔
اجلاس میں کسان پیکج کی فارم میکانزم اسکیم کی توسیع کی سمری، ربیع سیزن میں یوریا کی ضرورت پورا کرنے کی سمری جبکہ یونائیٹڈ انرجی پاکستان سے گیس ایس ایس جی سی ایل کو دینے کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔
