Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات: 76 فیصد پاکستانیوں کا الیکشن نتائج تسلیم کرنے پر آمادگی کا اظہار

اس بار کے عام انتخابات میں 76 فیصد پاکستانیوں نے الیکشن نتائج تسلیم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایس او ایس نے الیکشن 2024 سے متعلق نیا سروے جاری کر دیا۔

سروے کے مطابق پاکستان کے عوام جمہوریت کے تسلسل کے لیے پرامید ہیں، عوام انتخابات کے انعقاد اور شفافیت کے حوالے سے پرامید ہیں، 76 فیصد پاکستانی الیکشن نتائج کو تسلیم کرینگے جبکہ 17 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی، دیہی علاقوں کے 77 فیصد جبکہ شہری کے 74 فیصد لوگ الیکشن نتائج کو تسلیم کرینگے، دیہی علاقوں میں الیکشن شفافیت نتائج تسلیم کرنے کا بہتر تناسب سامنے آیا ہے۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 79 فیصد، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 63 فیصد، سندھ میں 74 جبکہ اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ نتائج کو تسلیم کرینگے، ووٹ نہ ڈالنے والوں کی جانب سے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے کا تناسب 56 فیصد ہے، پاکستانی عوام الیکشن 2024 کی شفافیت اور انعقاد سے متعلق پرامید ہیں، پاکستانی عوام جمہوریت کے تسلسل کو ملک کی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version