Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں سب جیتیں گے ، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں انشاء اللہ سب جیتیں گے۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کا پولنگ سٹیشن ہے، اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آیا ہوں، پولنگ کا عمل بہترین طریقے سے چل رہا ہے، میری کوشش ہے دونوں حلقوں سے جیتوں، اللہ کرم کریگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ووٹ ایک امانت اور طاقت ہے، ووٹ کو ضائع نہیں کرنا، سب لوگ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں ، جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں انشاء اللہ سب جیتیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک مستحکم حکومت کو بننا چاہیے جبکہ پانچ سال کے لئے حکومت بنے تاکہ معیشت مستحکم ہوسکے کیونکہ معیشت مستحکم ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، ایسا نہیں ہونا چائیے، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے ، دہشت گردی کا عمل ہمارے ملک سے ختم ہونا چاہییے ، ہمارے جوانوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version