Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی، آصف زرداری پر امید

سابق صدر آصف زرداری نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی آج ہونے والے عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version