مولابخش چانڈیو نے کہا ہےکہ انتخابات ہر قوم کا مقدر بدلنے کا اہم موقع ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی موقع پر قوم اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے جارہی ہے، ملک میں نیا نظام آنے کو ایسی میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون سروس بحال ہونی چاہیے چیئرمین بلاول بھٹو کی شکایت درست ہے، موبائل سروس بند ہونے سے شکوک وشبہات جم لے رہے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ موبائل سروس بند ہونا بد اعتمادی کی فضا کو پروان چڑھانا ہے، ایسی کوئی چھوٹی سی غلطی بھی نہ ہو کہ پوری تیاری ناکام ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ہر قوم کا مقدر بدلنے کا اہم موقع ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنا اس عمل کو مشکوک بناتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی نتائج میں بے اعتمادی پیدا ہوگی وہاں احتجاج کریں گے، ہم نتائج کو لیکر بے اعتمادی نہیں پہلائیں گے۔
