Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات 2024، بڑے انتخابی معرکوں میں کون جیتا تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں اہم سیاسی شخصیات کے مقابلے سب کی توجہ کا مرکز تھے، ان معرکوں میں کون جیتا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دوران کئی بڑے سیاسی چہروں نے میدان مار لیا۔۔ قائد ن لیگ نوازشریف لاہور سے فتح یاب ہوگئے۔ شہباز شریف نے بھی اہم نشست جیت لی۔

لاڑکانہ سے بلاول بھٹو نے میدان مارا۔۔ مریم نواز،حمزہ شہباز اور علیم خان بھی جیت گئے۔ پشاور سے جے یوآئی کے نور عالم خان اور راولپنڈی سے حنیف عباسی میلہ لوٹ گئے۔

این اے 130 سے نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہیں۔

 لاہور کے حلقہ این اے 123  سےشہباز شریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 این اے 119 سے مریم نواز 83855 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں جبکہ مدمقابل شہزاد فاروق 68376 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

 این اے118لاہور سے حمزہ شہباز 105,960ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوارعالیہ حمزہ 100,803لےکردوسرے نمبر پررہیں۔

 ادھر این۔اے 19 سے آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ کر کامیاب ہوگئے۔۔

این اے 122 سےآزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے میدان مارلیا ۔سردار لطیف کھوسہ نے 1لاکھُ17ہزار 109ووٹ لیے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے اہم رہنما سعد رفیق 77ہزار 709ووٹ لے سکے۔

کراچی این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ 32 ہزار 99 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

پشاور کے حلقے این اے 28پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نور عالم خان کامیاب ہوئے۔

این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے ملک ابرار 78542 جیت گئے جبکہ آزاد راجہ بشارت67101 ووٹ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96649 ووٹ سے میدان مار گئے۔۔

ملک میں بڑے انتخابی معرکے۔۔۔۔

این اے 130 سےنواز شریف

 کامیاب،یاسمین راشد کا دوسرا نمبر

 لاہور کے حلقہ این اے 123

 سےشہباز شریف جیتے

 این اے 119 سے مریم نواز

83855ووٹ لیکر کامیاب

 این اے118لاہور سے

 حمزہ شہبازکی فتح

 ادھراین اے19 سےآزاد

 امیدوار اسد قیصر کی جیت

این اے 122 لطیف کھوسہ

کا پہلا،سعد رفیق کا دوسرا نمبر

کراچی این اے 230 سے

پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کامیاب

پشاور: این اے 28 پر جے یو آئی

کے نور عالم خان کامیاب ہوئے

این اے 55 : مسلم لیگ ن کے

ملک ابرارکا پہلا،راجہ بشارت کا دوسرا نمبر

متعلقہ خبریں

Exit mobile version