ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ووٹ دینے سے پہلے اپنے مطالبات کو شرط بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ پوری قوم کو ہماری فتح مبارک ہو، یہ جیت ایک نئے اور تازہ امتحان اور جدوجہد کا نام ہے، 2 شہروں کا مینڈیٹ واپس لے کر قوم کے حوالے کر دیا، کراچی کے بغیر کوئی حکومت مکمل نہیں ہو گی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے باقی شہروں کا مینڈیٹ ان کے لوگوں کو واپس کریں گے، یہ جیت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قربانیوں شہادتوں کا ثمر ہے، کل پاکستان کے عوام پاکستان کے ایوان میں ہوں گے، ہم تین سطری مطالبے لے کر ایوانوں میں جا رہے ہیں، پاکستان میں معیشت سے زیادہ نیتوں کا مسئلہ ہے، وزیراعظم کو ووٹ دینے سے پہلے اپنے مطالبات کو شرط بنائیں گے۔
